کراچی میں سال کاسردترین دن،مزیدٹھنڈکی پیش گوئی

کراچی ميں سائبرين ہوائيں چلنے سے درجہ حرارت گرگيا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات ميں سردی زيادہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 24 دسمبر 2019 سال کا سب سے ٹھنڈا دن رہا ہے۔کراچی میں سائبرین ہوائيں چلنے کے باعث آج درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ 26،27 اور 28 دسمبر کو درجہ حرارت مزید گر جانے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں منگل کو بارہ بجے دن کے وقت شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد تھا۔

ای پیپر دی نیشن