طویل ترین ریلوے پل اب زیر استعمال، روس کریمیا سے جڑ گیا

Dec 24, 2019 | 15:24

ویب ڈیسک

روس صدر پوٹن کو لے کر ایک ریل گاڑی کریمیا سے روس پہنچ گئی اور روس کے طویل ترین ریلوے پل نے اب کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پل انیس کلومیٹر طویل ہے اور کریمیا یوکرائن کا وہ علاقہ ہے جس صدر پوٹن نے روس میں شامل کر لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پل کے ذریعے باقی ماندہ روس اور بحیرہ اسود کے جزیرہ نما کریمیا کے درمیان سفر کرنے والی جس مسافر ریل گاڑی کے ذریعے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے عملی طور پر اس ریل رابطے کا افتتاح کر دیا، اسے روس کے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست دکھایا گیا۔ صدر پوٹن اس سفر کے آغاز پر ریل گاڑی کے انجن ڈرائیور کے ساتھ اس کے کیبن میں کھڑے ہوئے تھے۔صدر پوٹن نے پہلے تو انجن ڈرائیور کے کیبن میں کھڑے ہو کر ڈرائیور کو روسی زبان میں حکم دیا کہ اب چل پڑو اور پھر کچھ دیر بعد وہ اس ریل گاڑی کے ایک ڈبے میں چلے گئے جہاں انہوں نے گاڑی کے عملے کے ساتھ دوران سفر چائے بھی پی۔ کریمیا یوکرائن کا وہ ریاستی علاقہ اور ایک جزیرہ نما ہے، جسے 2014 میں روس نے بڑے متنازعہ انداز میں ایک اپنے ریاستی علاقے میں شامل کر لیا تھا۔اس پل کے باقاعدہ طور پر استعمال میں لائے جانے کے موقع پر صدر پوٹن نے کہا کہ اس پل کا افتتاح ایک تاریخی موقع ہے اور اب کئی ملین انسان اس پل کے ذریعے ریل گاڑیوں میں کریمیا تک کا سفر کر سکیں گے۔یہ پل مجموعی طور پر چار سال کی مدت میں تعمیر کیا گیا۔ اس کے موٹر وے والے حصے کا افتتاح صدر پوٹن نے چار سال پہلے ہی کر دیا تھا، اب اس پل کے ریل رابطے والے حصے کا افتتاح بھی کر دیا گیا۔اس پل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ صرف روس کا ہی طویل ترین پل نہیں بلکہ اب یورپ کا بھی طویل ترین پل ہے۔ یہ پل 228 بلین روسی روبل یا 3.3 بلین یور وکی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں