کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں، عالمی مالیاتی بینک کے ساتھ مل کر مہم شروع کی جا رہی ہے،ماحولیاتی تبدیلی پر خاص طور پر پنجاب کو متاثر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا، رکشوں کے کٹس سے متعلق منصوبہ الگ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب لاہور میں ترقیاتی کام ہو رہے تھے تو کسی نے نہیں سوچا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے، پچھلے 10 برسوں کے اندر لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹے گئے، اس کا نتیجہ تو آنا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں بڑا ہوا، 30 سے 35 سال قبل تک لاہور ایک بڑا صاف شہر تھا مگر آج یہاں سانس لینا مشکل ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن