لودھراں (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارجز پٹرولنگ پوسٹ کو ڈی پی او آفس میٹنگ میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے گاضلع لودھراں میں کرسمس کے تہوار پر مسیحی عبادت گاہوں اور ان کے رہائشی علاقوں میں خصوصی سیکیورٹی کے اقدامات کئے جائیں گشت کو بڑھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے اس مو قع پر شراب کے استعمال کو روکنے اور شہریوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔کرسمس تہوار کے مو قع پر ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان کو ترتیب دے دیا گیاہے ۔