لڈن(نامہ نگار) گندم کی فصل وطن پاکستان میں غذائی اجناس میں سے انتہائی اہم فصل ہے،گندم میں بھی چوڑے پتے اور گھاس نما جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ضروری ہوتا ہے،اور اگر ان جڑی بوٹیوں پر جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے بروقت کیا جائے تو تاقابل تلافی نقصان سے بچا جا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار سنجینٹا پاکستان کے ریجنل سیل منیجر صلاح الدین نے نیاسویرا لڈن کا سال 2020 کا ٹارگٹ مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کے بعد ایک تقریب میں کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پہلی آبپاشی کے فوراً بعد جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کریں اور پانی کی مقدار 100 سے 120 لیٹر رکھیں،جبکہ سپرے کرتے وقت ٹی جیٹ نوزل کا استعمال یقینی بنائیں۔
گندم میں بھی چوڑے پتے اور گھاس نما جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ضروری ہوتا ہے:منیجر صلاح الدین
Dec 24, 2020