دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹرلائف سٹاک ڈاکٹر عبدالحمید نے ٹیم کے ہمراہ احسان پوربھٹی چوک میں عطائی ویٹرنری ڈاکٹرعمرحیات کی دکان پرچھاپہ مارکراس کی دکان سے دولٹر کپیسٹی ،اے آئی گن ایک عدد سیمن دھنی نسل ایک عدد، ساہیوال سیمن چارعددبرآمدکرکے سامان قبضہ میں لے لیا مقدمہ درج کرادیاگیاعلاوہ ازیں محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر ابرار حسین نے خشت بھٹہ مالکان محمداعظم ولدعبدالرحمٰن مالک خشت بھٹہ شیرخان بستی آڑہ کیخلاف بھٹہ چلانے پر مقدمہ درج کردیا گیا ۔
بریڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ویٹرنری ڈاکٹر اوربھٹہ مالک کیخلاف مقدمات درج
Dec 24, 2020