فیروزوالا ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم این آر او کے رونے دھونے کو چھوڑیں اوراستعفیٰ تیار رکھیں پی ڈی ایم لانگ مارچ بھی کرے گی اور اسمبلیوں سے مستعفی بھی ہوگی مسلم لیگ (ن) نیچے سے لیکر اوپر تک متحد اور منظم ہے تمام پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی ونگز میاں نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر محمد اشرف رسول سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا ایم عتیق انور، پی پی 138کے صدر محمود اختر گورائیہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم این آر او کاروناچھوڑیں استعفیٰ تیار رکھیں :رانا تنویر حسین
Dec 24, 2020