مکان پر قبضے کیلئے مسلح افرادکا محنت کش کے گھردھاوا ٗمزاحمت پرخواتین پرمبینہ تشدد

Dec 24, 2020

بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت)محمدجاویدولدلعل قوم گھاڑو اورعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایاکہ انکی ملکیتی اراضی اوررہایشی مکان جس میں وہ آباد تھے جس پرقبضہ کی نیت سے ملزمان محمدشفیق ولدواحدبخش مسلح پسٹل واحدبخش اللہ یارپسران رحیم بخش مسلح سوٹا مریدحسین مسلح کلہاڑی محمدبوٹااوردس نامعلوم ملزمان اچانک آئے۔ رہایشی کمرہ میں داخل ہوگئے۔والدین پرتشددشروع کردیا۔بھابھی نسیم مائی کو بالوںسے پکڑ کر گھسیٹا اورروڈپرلے آئے. جہاں پر گن پواینٹ پرقتل کی دھمکیاں دیں۔اہل علاقہ نے بھی احتجاج کیا۔ محمد جاویداوررشتے دارخواتین مردنے بااثر افراد کیخلاف کاروائی کرنے اورتحفظ فراہم کرنیکی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں