وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ اورجوڈیشری کی طرف سے کرسمس کیک کاٹنے کی تقاریب کاانعقادکیاگیاڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سلیمان بیگ کی ہدایات پرجوڈیشل کمپلکس میں سینئرسول جج محمدشہزادانوراورسینئرسول جج محمدقذافی بن زائرنے کیک کاٹااورمسیحی ملازمین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام بھی کرسمس کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید اورایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کی تقریب میں سول سوسائٹی نمائندگان سمیت سینٹری ورکرز کی کثیرتعداد شریک ہوئے۔