لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے کوویڈ 19 کے پیش نظر سمال انڈسٹریل اسٹیٹس پالیسی 2019 کے تحت سمال انڈسٹریل سٹیٹس میں آلاٹیز کو صنعتی یونٹس لگانے کی لئے دی گئی مدت کو 30جون 2021تک بڑھا دیا ہے واضح رہے کہ مدت 31 دسمبر 2020کو ختم ہو رہی ہے۔اس امر کا اظہا ر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روز پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بورڈ کے114واں اجلاس میں کیا گیا ۔ پیسک کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس کے دوران سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے پلاٹوں کے الاٹیز کوصنعتی یونٹس لگانے کے لیے مراعاتی پیکج کی منظوری دی گئی۔پیکج کے تحت صنعتی یونٹ لگانے کا منصوبہ مکمل کرنیوالے آلاٹی کو قابل وصول غیر تعمیراتی چارجز میں 50 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100 فیصد آبادی کاری پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔