پاکستان ٹیکس بار نے انکم ٹیکس ریٹرنز میں 31 جنوری تک توسیع کی درخواست کر دی

Dec 24, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ٹیکس بار نے انکم ٹیکس ریٹرنز میں توسیع کے لئے ایف بی آر سے درخواست کر دی۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب حسین اور جنرل  سیکرٹری فرحان شہزاد نے چیئرمین ایف بی آر کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے سے  محروم رہے۔ موجودہ ملکی حالات اور کرونا وبا  کے باعث ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں ہو سکیں۔ جبکہ ایسے ٹیکس دہندگان بھی ریٹرنز جمع نہ کروا سکے، جن کا ٹیکس منہا کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں