سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے متعدد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقی

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے متعدد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 19سے 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  شعبہ سرجری کے ڈاکٹر یٰسین رفیع کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر عندلیب خانم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر وسیم حیات خان سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈاکٹر عطاء اللطیف فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد ذاکر علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور،  ڈاکٹر منور جمیل قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر چوہدری نوید اختر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر فخر حمید فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد اکرم فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد رحمن گلزار فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر طارق نواز راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر حریت افضل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی۔  شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے ڈاکٹر فیصل مشتاق سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ڈاکٹر شجاعت حسین قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپورکوگریڈ20 میں ریگولر ترقی دے دی گئی۔ شعبہ آفتھمالوجی کے ڈاکٹر قاسم لطیف چودھری علامہ اقبال میڈیکل کالج اور ڈاکٹرسید احمد حسین نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ شعبہ بائیوکیمسٹری کے ڈاکٹر محمد شہزاد فاروق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، شعبہ پیڈیاٹرک ہسٹوپیتھالوجی کی ڈاکٹر سمینہ زمان چلڈرن ہسپتال لاہور، شعبہ انیستھیزیا کی ڈاکٹر عنبرین خان قائد اعظم میڈیکل بہاولپور اور شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹر عبدالسلام ملک قائداعظم میڈیکل بہاولپور کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔  صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میں ترقی پانے والے ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن