اسلام آباد(اے پی پی )چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی ،چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کی حمایت کرتا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کی حمایت کرتا ہے۔ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف چین اور پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہے، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ تجارت اور سامان سے متعلق علاقائی تعاون میں گوادر پورٹ کے زیادہ کردار کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی راہداری کی سرگرمیاں گوادر بندرگاہ پر پہلے مچھلی کے سامان کی چین آمد کے لئے پہنچنے کے ساتھ ہی شروع ہوگئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ، ایل پی جی ، اسٹیل پائپ ، ڈی اے پی کھاد سمیت افغانستان جانے والے بین الاقوامی سامان پر مشتمل مزید جہازوں کا گوادر پورٹ پہنچنا طے ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری نے نہ صرف چینی اور پاکستانی عوام کو فوائد پہنچائے ہیں بلکہ اس سے علاقائی رابطے اور معاشی تعاون کو بھی سہولت فراہم کی ہے۔تمام جماعتوں کی کوششوں سے سی پیک یقینی طور پر خطے میں خوشحالی کے حصول میں مدد کرنے میں زیادہ مثبت کردار ادا کرے گا۔ گوادر میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ بھی قائم کیا گیا ہے جس سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ بندرگاہ کو ایک اہم ٹرانزٹ ٹریڈ حب میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی ،خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی ،سی پیک اتھارٹی
Dec 24, 2020