اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر برائے سٹریٹجک تناظر نے "پاکستان اور روس: جامع تعلقات کے لئے چیلنجز اور مواقع" پر پینل بحث کا اہتمام کیا۔ روس سے جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور ممبر ملٹری سائنسی سوسائٹی وزارت دفاع ڈاکٹر لیونڈ ساون، ڈائریکٹر (روس، چین اور وسطی ایشیا) جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر ایڈم سعود اور تیمور خان پینل میں شامل تھے۔ ڈاکٹر لیونڈ ساون نے کہا کہ روس اپنے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان سے معاشی اور عسکری تعاون نتیجہ خیز شکل میںسامنے آ رہا ہے۔ سی پیک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی پاکستان کی افادیت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس ایس اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ یہ امریکہ کا محور برائے ایشیاء ہے اور خطے اور دنیا میں چین کا مجموعی طور پر بڑھتا ہوا مقابلہ ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن ذاتی طور پر پاکستان کے ساتھ خاطر خواہ تعلقات استوار کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں۔