ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائیاں تیز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (اِن لینڈ ریونیو) نے ملک بھر میں سیلزٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری میں ملوث ٹیکس چوروں اور دھوکے باز عناصر (افراد، اے او پیز اور کارپوریٹ اداروں) کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (اِن لینڈ ریونیو) کے ڈائریکٹوریٹس نے ٹیکس امور میں قابل اعتبار ثبوت کے معاملے میں دھوکہ دہی کرنے والوں اور مختلف ٹیکس قوانین کی دفعات کے تحت ضروری کارروائی مکمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...