ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی  سماعت 12 جنوری تک ملتوی 

Dec 24, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی،نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا عدالت کے روبرو پیش ہوئے،ریفرنس میں شریک ملزمان کو پولیس کی حراست میں اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔،سابق صدر آصف علی زرداری اور حسن علی میمن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی ،ملزم اعجاز احمد میمن، اطہر نواز درانی اور محمد رمضان کیوکلا کی جانب سے نیب کے گواہ پر جرح کی گئی،ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں