کراچی :کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنےکا ایک اورواقعہ، 2شہری جاں بحق

کراچی : کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنےکا ایک اورواقعہ، 2شہری جاں بحق ہوگئے۔دونوں افراد تشویشناک حالت میں ضیاء الدین اسپتال لائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنےکا ایک اورواقعہ، 2شہری جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ضیا الدین اسپتال کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کیماڑی سےدو افراد تشویشناک حالت میں ضیاءالدین اسپتال لائے گئے ، مریضوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا، مریضوں کو فوری طبی امداد اور آکسیجن فراہم کی گئی مگر دونوں افراد انتقال کر گئے۔ دو دنوں میں اب تک 22 متاثرہ افراد ہسپتال لائے جاچکے ہیں۔
ترجمان ضیاالدین اسپتال کا کہنا ہے کہ 18 دسمبر کی شب بھی 9لوگ لائے گئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا ۔ زیرعلاج افراد کی وہی علامات ہیں جو پراسرار گیس لیکج کی وجہ سے لوگوں میں پائی گئی تھیں۔ زیرعلاج افراد میں کورونا وباء کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن