کراچی( نیوز رپورٹر)ای ۔او۔بی ۔ای پنشنرز و یلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیدار اظفر شمیم ، قاصی عبدلجبار ، متین خان اور علمدار رضا نے ای او بی آئی کے بارے سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کو بڑھاپے سے فائدہ اٹھانے والے اداروں (ای او بی آئی)پر کنٹرول رکھنے اور اس کی حمایت میں مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔ ہم موجودہ حکومت سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور ای۔او۔بی۔ای کو کسی صورت بھی صوبائی عملداری میں جانے کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں۔