سینئرصحافی واجد رضا اصفہانی کو صدمہ

Dec 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی کی والدہ شکیلہ اصفہانی بنت سید باقرحسین زیدی کا منگل کی شب انتقال ہوگیا، انہیں گذشتہ روز پاپوش قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کا سوئم جمعہ کو امام بارگاہ شہدائے کربلا ، انچولی میں ہوگا جبکہ سہہ پہرتین بجے قرآن خوانی اور چار بجے ایصالٍ ثواب کی مجلس ہوگی۔

مزیدخبریں