کراچی(خبر نگار) بلدیہ کراچی کے ڈائریکٹر اور کوواکراچی کے جنرل سیکریٹری محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ سیاسی ایجنڈا ہے نہ ان کاکسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔ وہ ایک قلم کار اور سرکاری افسر ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی میرے باس ہیں انکی عزت و حرمت ہر افسر پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی میں گروپنگ ہے ، ایک دوسرے کی عزت نہیں کی جا رہی۔انہوں نے چار ج لینے کے بعد صرف لیٹر جاری کیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی و میٹروپولیٹن کمشنر کو اطلاع دی۔جو ایک ڈائریکٹر کی اولین ذمہ داری ہے۔ رضوان خان کا کہنا تھا کہ ان خلاف نیب یا اینٹی کرپشن میں کوئی کیس نہیں انہو ں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔ ڈائریکٹر کے ایم سی محمد رضوان خان نے کہا کہ ان کے خلاف جعلی خبروں کی بھر مار کرائی گئی میرے مخالف افراد مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔