کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنماء و مہمان خصوصی ڈاکٹر شام کے آڈوانی سینٹ جوزف کیتھولک چرچ میں منعقدہ کرسمس کی بڑی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اپنے مسیحی بھائیوں کو خوشیوں میں شریک ہیں۔ پاکستان تمام قومیتوں کا حسین گلدستہ ہے جہاں سب مل کر ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ آج ہم کرسمس کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ بھی منارہے ہیں ۔ کرسمس کا یہ تہوار اور نیا سال دنیا میں امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے سینئر رہنماء کرامت چوہان نے کہا کہ کرسمس امن بھائی چارے اور محبت کا پیغام ہے ۔ اس موقع پر چرچ اسکول کے بچوں نے ٹیبلوکے ذریعے کرسمس کی خوشیوں کو پیش کیا اور کرسمس کا ایک کاٹا گیا ۔ جبکہ چرچ انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے ۔ سنیلہ انور نے سینئر فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم ، رپورٹر بشیر سنجرانی کے علاوہ دیگر مہمانوں کو بھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے ساتھ پاسٹر انور طالب، قادر نبین شہزاد، آصف ایم عنایت، کامران شہزاد، عارف گل، منور صادق، جون یونس، فادر شاہد بوٹا، ماسٹر سلیم شہزاد، انعم عارف ودیگر نے بھی شرکت کی۔