پمزمیں 25ویں روز بھی ملازمین کا ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف احتجاج 

Dec 24, 2020

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں  پچیسویں روز بھی ملازمین نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماآ ج بھی ان کے ساتھ یکجہتی کیلئے تشریف لائے۔ جسمیں قابل ذکر لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی جلوس کی صورت میں پنڈال میں تشریف لائے ان کے ساتھ جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا بھی موجود تھا اس موقع پر لیاقت بلوچ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس ظالمانہ ایکٹ کے خلاف آپ کے ساتھ ہے اور یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم ہر سطح پر آپ کی لڑائی لڑیں گے اسلام آباد کے امیر اور نائب امیرجماعت اسلامی میاں اسلم کو ہم نے ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ہر محاذ پر رہیں جو بھی مناسب سمجھیںچاہے سیکٹر کی سطح پر کیوں نا ہوں عوام کو اس ظلم سے آگاہ کریں ۔نیر حسین بخاری سابق چیئرمین سینٹ نے بھی اپنے خطاب میں پمز ملازمین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اور یہ ا ثاثہ صرف پمز ملازمین کا نہیں ہم سب کا ہے شہید بے نظیر بٹھو نے اس ادارے کو آپ کو واپس کیا تھا اور ہم شہید بی بی کی راہ پر چلتے ہوئے آپ کیساتھ ہیں اور اس وقت تک ساتھ دیں جب تک یہ ادارہ ہم آپ کو واپس نہیں دلاتے ہیں۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار خان نے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہیں کہ وہ اپنے کئے ہوئے الفاظ پر قائم رہیں اور اس وقت تک ہمارت ساتھ رہیں جب تک حکومت اس ظالمانہ ایکٹ کو واپس نہیں لیتی بعد ازان انہوں نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ایڈمن میں مظاہرہ کیا اور پھر پمز ملازمین کے ساتھ چلڈرن گیٹ تا مین گیٹ تک ہاتھوں کی زنجیر بناکر یہ پیغام دیا کہ ادارہ ہمارا اور ہم اس کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر افتخار شہزادہ ، ڈاکٹر فضل ربی ، ڈاکٹرفیض اچکزئی ،ڈاکٹر حیدرعباسی ، شریف خٹک، لیاقت اوگاہی،سسٹر عاصمہ، چوہدری ریاض گوجر، ارشد خان ، سعید جان مروت، محمد حنیف، تنویر نوشاہی، رانا مطلوب ،جواد خان، نصیب عباسیاور دیگر مقررین  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر مرتبہ پمز کو بچایا ہے اور اس مرتبہ بھی ہم بفضل خدا کامیابی سیُُ ہمکنار ہونگے۔      

مزیدخبریں