لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی سیشن عدالت نے نامناسب تقریر پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے شہری تنویر ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے محمود خان اچکزئی کو آئندہ سماعت پر آج 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ لاہور کے شہریوں کے خلاف متنازع بیان دینے پر درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ سیشن کورٹ نے تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کی تھی۔