سلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 14کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 28کروڑ 29لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔