دبئی(نیوز ڈیسک) یو اے ای میں مذہب سے متعلق فتوے جاری کرنے کی مجاز حکومتی اتھارٹی نے فتویٰ دیا ہے کہ شریعت کے مطابق کرونا کی ویکسین کو استعمال کرنا جائز ہے۔ اماراتی فتویٰ کونسل کا فتویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ ویکسینز کے حوالے سے اسلامی ممالک میں اس کے حرام اور حلال کی بحث شروع ہوگئی ہے۔
شریعت کے مطابق کرونا ویکسین استعمال کی جا سکتی ہے: یو اے ای فتویٰ کونسل
Dec 24, 2020