مجرمانہ سرگرمی پر سزا نہیں ہوگی  روسی صدر کیلئے تاحیات استثنیٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)  روسی صدر ولادیمیر پوٹن  نے ایک نئے قانون پر دستخط کرکے کسی مجرمانہ استغاثہ کے خلاف اپنے لئے مستقل تحفظ حاصل کر لیا ہے۔  اس قانون کے مطابق پیوٹن کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو بھی‘ ان کے دور اقتدار کے بعد بھی  کسی طرح کی تحقیقات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اب تک‘ روسی صدورکے استثنیٰ سے متعلق قانون کے تحت صرف ان کے صدارتی عہدے کی مدت کے دوران ہونے والی  کارروائیوں کے معاملے پر ہی تحفظ حاصل تھا۔  مستقبل میں‘ تاہم سابق صدور تاحیات سزا سے مبرا رہیں گے۔ صرف غداری یا سنگین جرائم کی صورت میں ہی ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...