سری نگر (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابی ڈرامہ میں مودی مخالف سیاسی اتحاد نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی مخالف اتحاد داخلی خود مختاری کا حامی ہے مودی مخالف اتحاد نے ضلعی انتخابات میں 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کیں مودی کی جماعت بی جے پی نے 74 اور کانگرس نے 96 نشستیں حاصل کیں الیکشن کمشن کے مطابق 20 اضلاع میں تقریباً 60 لاکھ ووٹرز میں سے 51 فیصد نے حق رائے دہی استعمال کیا وادی میں محاصرے‘ تلاشی آپریشن جاری ہے پولیس اہلکار لاپتہ ہو گیا دو نہتے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا گولگام سے عسکریت پسند قرار دے کر پکڑا، محبوبہ مفتی نے کہا کشمیریوں نے دفعہ 320 کو ترک کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا بانڈی پورہ سے سپیشل پولیس آفسر اسلحہ سمیت لاپتہ ہو گیا۔
کشمیریوں کی نفرت ثمر آو، بلدیاتی انتخابی ڈرامہ میں مودی مخالف اتحاد کی کامیابی کا دعوٰی
Dec 24, 2020