اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا گیا،ای سی سی اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،واپڈا کیلئے 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کے اجراء کی منظوری متوقع ہے ،حاصل ہونے والی رقم مہمند اور دیامیر بھاشا ڈیم پر خرچ ہوگی۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت فنڈز کی منظوری اور درآمدی گیس، انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے ،طبی مقاصد کیلئے آکسیجن گیس کی بلا تعطل فراہمی ایجنڈے میں شامل ہے ،وزیراعظم تعلیمی فیس واپسی اسکیم کیلئے 1 ارب 12 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے ۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب ، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا
Dec 24, 2020