اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اکتوبر کے مہینہ سے لے کر اب تک پینتالیس لاکھ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا ہے اور خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت کی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے سعودی میڈیا کو بتایا گیا کہ کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے پینتالیس لاکھ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
اکتوبر سے اب تک 45 لاکھ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا
Dec 24, 2020