اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ کمیٹی میں وزیر داخلہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، پہلے ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، مشیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ تھے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی کمیٹی کی تشکیل میں اس نقص کی نشاندہی کی گئی تھی۔