کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے سیلاک کاود میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک دوسرے کوگرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ‘ گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب شہید ہوگیا۔