لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) کشمور تھانہ کی حدود گاؤں غازی خان دستی میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام نے نوجوان شاہ گل دستی اور اپنی بیوی اربیلی خاتون دستی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں ورثائے کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، اس موقع پر زخمی خاتون کے والد جاڑو خان دستی نے بتایا کہ داماد نے پہلے نوجوان شاہ گل دستی کو پانی کے معاملے پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد پولیس سے بچنے کے لیے اپنی بیوی اور میری بیٹی اربیلی پر سیاہ کاری کا الزام لگاتے ہوئے اسے بھی زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا تاہم پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے داماد عارف دستی کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔