راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 22 سالہ سپاہی مختیارشہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔
واضح رہے دو روز قبل بھارتی فورسز کی جانب سے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پرفائرنگ کی گئی تھی جس میں پچاس سالہ خاتون شہید جبکہ ایک بچے سمیت تین شہری زخمی ہوگئےتھے۔