گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کی رہائشی لڑکی (م) نے سیشن کورٹ کے اہلکار پر شادی کا جھانسہ دیکر جنسی حراساں کرنے ۔ واٹس ایپ پر غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کا الزام لگا دیا لڑکی نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے اہلمد نعیم ارشد کے خلاف کارروائی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست بھجوا دی سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے اہلمد نعیم ارشد نے لڑکی سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف گھر میں گھس کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر الزامات پر مقدمہ کے اندراج کے لئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دیدی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پولیس کمنٹس طلب کر لئے ہیں ۔
گوجرانوالہ:شادی کا جھانسہ دیکر جنسی حراساں کرنے پر لڑکی نے عدالت میں درخواست دیدی
Dec 24, 2020