تیونس میں کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں احتیاط کے طور پر نافذ کرفیو کی مدت میں 15 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔تیونس وزارت صحت کے مطابق کرفیو کی مدت مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی۔اس کے ساتھ ہی نئے سال کے موقع پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔