عراق میں راکٹ حملے میں کسی بھی امریکی شہری کی ہلاکت کےلئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عراق میں کسی ممکنہ راکٹ حملے میں کوئی امریکی شہری مارا جاتا ہے تو اس کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس بات کا اظہار ایک ٹویٹ میں کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر اتوار کو کئی راکٹ داغے گئے تھے۔ اس سے قبل امریکی حکام نے اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر حملہ کرسکتے ہیں۔ اب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں اگر راکٹ حملہ میں کوئی امریکی شہری مارا جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن