کراچی : اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سندھ  پولیس کا اسکیٹنگ فورس لانے کا فیصلہ

Dec 24, 2020 | 14:17

ویب ڈیسک

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سندھ  پولیس نے اسکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسٹریٹ کرمنلز کو قابو کرنے کے لئے پولیس نے نیا پینترا اپنایا ہے اوراب تنگ گلیوں و دشوار گزار راستوں سے بھی فرار ہونے والے ملزموں کو دبوچا جا سکے گا۔

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے کراچی میں بالخصوص ٹریفک جام کے دوران ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اسکیٹنگ کے ماہر پولیس اہلکار مرد اور خواتین کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے 10 لیڈی کمانڈوز سمیت 20 اہلکاروں کو تربیت دی جا رہی ہے۔  ابتدائی مرحلے میں دس خواتین اور دس مرد کمانڈوز کو اسکیٹنگ کی تربیت دی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق جوانوں کی ٹریننگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور دوران تربیت انہیں اسکیٹنگ کے دوران فائرنگ کرنے اور سیڑھیوں سمیت دیگر رکاوٹیں عبور کرنے کی مشقیں کرائی جارہی ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک میں اسکیٹنگ فورس پولیس اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ایس ایس یو حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے کی صورت میں مزید جوانوں کو بھی جرائم کی روک تھام کے لئے اسکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔

اکتوبر2020 میں جاری رپورٹ کے مطابق کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں103ویں نمبر پر تھا۔ چھ سال قبل 2014 میں کراچی جرائم کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا۔

سال2015 میں کراچی 10ویں پر آگیا، دو ہزار سولہ میں 26ویں اور دوہزار سترہ میں 47ویں نمبر پر آگیا۔ دو ہزار اٹھارہ میں کراچی 50ویں، دو ہزار انیس میں 71ویں اور رواں سال 103 نمبر آگیا ہے۔

مزیدخبریں