وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فیملی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوگئیں، تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے، میری طبیعت میں مزید بہتری آئی ، فی الحال قرنطینہ میں ہوں، ڈاکٹرز کی ہدایات پر آرام کر رہا ہوں، گھر سے سرکاری امور سرانجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحت یابی کے لئے دعائوں پر عوام کا شکر گزار ہوں، عوام کورونا سے بچا ئوکے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صورتحال تشویش ناک، احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن