مریم نواز جس شخص کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے بات کرتی ہیں وہ انکے باپ کے آئیڈیل رہے ہیں،وزیر جیل خانہ جات

Dec 24, 2020 | 17:56

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دو نمبری کے ماہر نواز شریف نے قائداعظم کا ثانی بننےکیلئے تاریخ پیدائش بھی غلط لکھوائی ہوئی ہے۔ مریم نواز جس شخص کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے بات کرتی ہیں وہ ان کے باپ کے آئیڈیل رہے ہیں۔جمعرات کولاہور کے نجی اسکول میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم پر خوب تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کبھی بھی استعفے نہیں دے گی۔ تاریخ پر تاریخ دینے والی اپوزیشن کبھی بھی زبان پر پورا نہیں اترے گی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرنے سے قبل سوچنا چاہیے۔ وزیراعلی عمران خان ان کےوالد کے آئیڈیل رہے ہیں۔ آئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہوں گے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

مزیدخبریں