کراچی(کامرس رپورٹر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس)اے سی سی اے( اور انویسٹرز لاؤنج)فینوکس پرائیویٹ لمٹیڈ کا ایک برانڈ(نے ایک شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد میں مالی شمولیت اور انویسٹر کی تعلیم کو فروغ دینا اور سیونگز، انویسٹمنٹ مینجمنٹ، مالی اینالیکٹس اور اسٹاک ٹریڈنگ کے شعبوں میں افہام و تفہیم کو ترقی دینا ہے۔اس شراکت کا اعلان کراچی میں واقع اے سی سی اے کے دفتر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں کیا گیا۔ایونٹ میں دونوں اداروں کی لیڈرشپ بھی موجود تھی جس نے ملک میں فنانس کے پیشے کو مضبوط بنانے اور افراد کو اُن کے کیرئیر کو سپر چارج کرنے اور کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے سمجھ بوجھ کو بہتربنانے کی غرض سے عالمی معیار کی انویسٹمنٹ مینجمنٹکے وسائل پیش کرنے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ، سجید اسلم نے کہا:’’مقامی وسائل سے فائدہ اٹھانے میں اور اْنھیں پیداواری استعمال کی جانب منتقل کرنے میں کیپٹل مارکیٹس اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اس طرح قومی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ انویسٹرز لاؤنج کے ساتھ ہماری شراکت کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے درمیان آگاہی میں اضافہ کرنا، سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانا اور سرمایہ کاری کے بندوبست کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔‘‘انویسٹرز لاونج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، باقر عباس جعفری نے کہا:’’ہمارا ہدف 10ملین سے زائد خاندانوں کو سرمایہ کاری سے متعلق مہارتوں کو ترقی دے کربہتر مالی زندگی فراہم کرنا ہے۔ اے سی سی اے کی رکنیت کی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا تجربہ کے باعث یہ شراکت درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ میں ایس ای سی پی، پی ایس ایکس، سی ڈی سی اور این سی سی پی ایل کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ میں مدد کریں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں انویسٹر لاؤنج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، باقر عباس جعفری، انویسٹر لاؤنج ہی کے ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ ، سینن ڈی سوزا، اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم، اے سی سی اے پاکستان ہی کے ہیڈ آف اسٹریٹجک پارٹنرشپس، اسد حمید خان، ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ ساؤتھ، تیمور بہرام خان، بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر ساؤتھ،علی شان الحق اورمارکیٹنگ مینجر، سلمان سلیم بھی موجود تھے۔
اے سی سی اے اور انویسٹرز لاؤنج کے درمیان معاہدہ
Dec 24, 2021