کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے اعلیٰ ترین میپنگ، ٹریکنگ اور IoT سروسز فراہم کرنے والے ادارے، ٹی پی ایل ٹریکر نے کے۔الیکٹرک کو ان کی تمام سروس گاڑیوں کے لیے میپنگ اور ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ایک جامع اور مطلوبہ تقاضوں کے مطابق فلیٹ مینجمنٹ سلوشن فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ کرلیا ہے ۔ تیکنیکی مہارت پر مبنی فراہم کردہ یہ جدید ترین سسٹم نہ صرف کے۔ الیکٹرک کے لیے اپنے عملی امور کو منظم انداز میں چلانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ ساتھ ہی یہ ٹی پی ایل ٹریکر کی جانب سے مختلف شعبہ جات سے منسلک صارفین کواعلیٰ معیار کی جدید تیکنیکی سہولیات کی فراہمی کا بھی عکاس ہے ۔کے۔ الیکٹرک شہر کراچی کوبجلی فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے، جو سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقہ جات جیسے دھابیجی، گھارو، بیلا، اُتھل اور ویندر کو بھی بجلی فراہم کرتا ہے ۔ادارہ تقریباََ 1,000 کے قریب سروس گاڑیوں پر مشتمل وسیع فلیٹ کا حامل ہے ، جو اس کے انفرااسٹرکچر کے مینٹیننس اور مرمتی کام سرانجام دیتی ہیں ۔ٹی پی ایل ٹریکر، پاکستان کا اعلیٰ ترین میپنگ اور ٹریکنگ سلوشنز فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید تیکنیک کو انتہائی فہم وفراست سے منظم کرنے میں مہارت کا حامل ہے ۔ کے ۔الیکٹرک اور ٹی پی ایل ٹریکر کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت ، ٹی پی ایل ٹریکر، کے۔ الیکٹرک کے فلیٹ کے لیے سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کرے گا،جو اسے تمام گاڑیوں کے ٹیلی میٹکس اور ان کی موومنٹ کو دیکھنے کے قابل بنائیں گی۔کے ۔الیکٹرک کے لیے اس کی ضرورت کے مطابق خصوصی طور پر تیار کردہ وہیکل ٹریکنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم ایپ،کے۔ الیکٹرک کو گاڑیوں کے ٹرپس کے ریئل ٹائم اسٹیٹس اور بریڈ کرمب ری پلے کے لیے ضرورت کے مطابق ڈیش بورڈ کی فراہمی کی پیشکش کرتی ہے ۔ اس پارٹنر شپ کے تحت ٹی پی ایل ٹریکر کی جانب سے فراہم کردہ سروس میںگرافکس پر مبنی تجزیہ کی معاونت سے حاصل کردہ ریئل ٹائم ڈیٹا، درجہ بندی کے حساب سے انتخاب، کلو میٹر کے حساب کی جانے والی خلاف ورزی اور دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ ٹی پی ایل ٹریکر کی جانب سے ماہانہ اور ہفتہ وار رپورٹس کی فراہمی بھی شامل ہے ۔یہ سسٹم اینڈرائیڈ اور iOS ایپلیکیشن کا بھی حامل ہے ، جو ان تمام تجزیات کو اسمارٹ فونز پر دیکھنے کی بھی سہولت فراہم کرتی ہے ۔اس موقع پر ترقیاتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی پی ایل ٹریکر کے سی ای او ، سرور علی خان نے کہا کہ،"ٹی پی ایل ٹریکراپنی تیکنیکی فن مہارت کے ذریعے گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے نہ صرف پاکستان کے میپنگ اور ٹیلی میٹکس کے شعبے میں انقلاب برپا کررہا ہے بلکہ مقامی مارکیٹ اور اس کو درپیش مسائل کا بھی بخوبی ادراک رکھتا ہے ۔ہم نے جدت کے فروغ کے اپنے اسی عزم کے ساتھ صارفین کو بے مثال خدمات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا ہواہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کے۔ الیکٹرک کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری،مختلف اداروں کو ان کی موجودہ سپلائی چینزکی طرف سے ان کے اپنے کسٹمرز کو بلا رکاوٹ و تعطل سروسز کی فراہمی کے عمل کو ہموار کرنے کے قابل بنانے کے لیے فراہم کردہ معاونت ومددکے حوالے سے ہماری قابلیت اور مہارت کی عکاس اور منہ بولتا ثبوت ہے ۔" دونوں اداروں کے مابین ہونے والی اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کے ۔ الیکٹرک کے ڈائیریکٹر کمیونیکیشنز، عمران رانا نے کہاکہ،" کسٹمر پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھنا ،ہمیشہ سے ہمارے کاروباری امور کا بنیادی فلسفہ رہاہے۔ہم کے۔ الیکٹرک میں اپنے کسٹمرز کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی غرض سے مسلسل نئے طریقے وضع کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹی پی ایل ٹریکر کے ساتھ ہونے والا یہ اشتراک اسی سلسلے کا ایک اور سنگ میل ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے کے ۔ الیکٹرک کے فلیٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی ، جس کے نتیجے میں نہ صرف شکایات کے حل میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی ، بلکہ ساتھ ہی ہمارے مینٹیننس کے امور کوبھی بہتر بنایا جائے گا۔"ٹی پی ایل ٹریکر ، گزشتہ 19 سالوں سے توانائی، فوڈ ڈیلیوری، رائیڈ ہیلنگ، بینکنگ، انشورنس اور دیگر متعدد صنعتوں سے منسلک اداروں کو اپنی فن مہارت کی حامل جدید ایسٹ ٹریکنگ سروسز کے ذریعے بااختیار بنارہا ہے ۔
ٹی پی ایل ٹریکر کا کے الیکٹرک سے معاہدہ
Dec 24, 2021