مخدوم زین حسین ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے صدر منتخب ہو گئے 


اسلام آباد(نا مہ نگار)ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے عہدیداران کا انتخاب ہو گیا ہے ،ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے انتخابات میںمخدوم زین حسین قریشی صدر، کنول شوزب جنرل سیکرٹری، رومینہ خورشید عالم نائب صدر، سید مرتضی محمودجوائنٹ سیکرٹری ،سیدہ نوشین افتخارخزانچی اور تاشفین صفدر میڈیا کوآرڈینیٹرمنتخب ہو گئے ہیں،ینگ پارلیمنٹرینز فورم کا الیکشن پارلیمنٹ ہاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے آفس میں منعقد ہوا۔ انتخابی عمل صبح 11بجے سے شام 5بجے تک ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری جوینگ پارلیمنٹرینز فورم کے سرپرست بھی ہیں کی نگرانی میں جاری رہا۔ ایم این اے مخدوم زین حسین قریشی، رومینہ خورشید عالم، سید مرتضی محمود، سیدہ نوشین افتخار بالترتیب بلا مقابلہ صدر، نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری اور خزانچی وائی پی ایف بورڈ منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری اور میڈیا کوآرڈینیٹر کے عہدوں کے لیے انتخاب ہوا۔ ایم این اے کنول شوزب اور عظمی ریاض جنرل سیکریٹری وائی پی ایف بورڈ کے عہدے کے لیے جبکہ ایم این اے شاندانہ گلزار خان اور ایم این اے تاشفین صفدر میڈیا کوآرڈینیٹر وائی پی ایف بورڈ کے عہدے کے لیے مدمقابل تھیں۔

ای پیپر دی نیشن