قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور میں باپ نے ڈنڈا مار کر بیٹے کو قتل کر دیا۔ چھوٹے والا کھوہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرے والد نے میرے چھ، سات سالہ بھائی کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کر دیا ہے، عائشہ بی بی کی شکایت پر متعلقہ تھانہ نے فور ی کارروائی کر کے حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکے کے والد سرور نے ڈنڈا بکری کو مارا تھا ۔جو حادثاتی طور پر بچے کے سرمیں لگا اور وہ جاں بحق ہوگیا بچے کا والد حادثے کے بعد موقع سے فرار ہے۔
قصور: بکری کو مارتے سر میں ڈنڈا لگنے سے بیٹا جاں بحق، والد فرار
Dec 24, 2021