بٹ خیلہ ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر ملاکنڈ بہادر علی خان کے گھر واقع اکبر اباد میں گزشتہ رات کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے افراد خانہ بے ہوش ہوگئے ، سوشل ویلفئیر افس ملازم کے مطابق بہادر علی کے بھائی نے دفتری اوقات میں آفس فون کرکے بتایا کہ وہ گزشتہ رات سے بھائی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ فون نہیں اٹھاتے ، جس پر دفتری سٹاف نے بھی ان سے رابطہ کی کوشش کی جواب نہ ملنے پر جب دفتری عملہ آفیسر کے گھرپہنچ گئی تو پتہ چلا کہ سوشل ویلفئیر افیسر بیوی بچوں سمیت کمرے میں گیس بھرنے سے بے ہوش پڑے ہیںدفتری عملہ نے پڑوسیوںکی تعاون سے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کئے ۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے بہادرعلی کی بیوی اور کم سن بیٹی کی موت کی تصدیق کردی جبکہ بہادر علی اور ان کے بیٹے کو بے ہوشی کی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا، بہادر علی کے رشتہ داروں نے جان بحق ہونے والی ماں بیٹی نعشوں کو ابائی گاؤں رستم مردان منتقل کیا ، بتایا جاتا ہے کہ واقعہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے ملاکنڈ لیوی نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔
بٹ خیلہ:کمرے میں گیس بھرنے سے سوشل ویلفیئر افسرکی بیوی ،بیٹی جاں بحق
Dec 24, 2021