سرائیوو (نوائے وقت رپورٹ) کشمیر پر بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں رسل ٹریبونل کا اجلاس ہوا۔ ترک میڈیا کے مطابق ٹریبونل میں کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم پر روشنی ڈالی گئی۔ مختلف ملکوں سے علاقائی اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مختلف سیشنز میں نسل کشی‘ جرائم سمیت چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کشمیر پر رسل ٹریبونل کشمیر‘ بوسنیا اور اٹلی کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کیا۔