جوش ہیز ووڈ ایشز کے تیسرے  ٹیسٹ میچ سے بھی آئوٹ

Dec 24, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈانجری سے نجات حاصل نہ کرسکے ۔ وہ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ فٹ نہیں جس کی وجہ سے فاسٹ بائولر مچل سٹارک کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جائیگا۔ کپتان پیٹ کمنز بھی تیسرے ٹیسٹ میچ میں شریک ہونگے ۔ سکاٹ بولینڈ کو بھی سکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے ۔ لینگر نے کہا کہ فاسٹ بائولرز کی نرسری دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔ مچل سٹارک شامل نہ ہوتے تو حیرت ہوتی ۔ وہ شاندار بائولر ہیں ۔ 

مزیدخبریں