مضبوط پاکستان کیلئے مساوات کے پیغام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا: اعجاز عالم 

Dec 24, 2021

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹن نے کہا ہے کہ مضبوط پاکستان کی تعمیر کیلئے مساوات کے پیغام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں سلسلے میں الرازی ہال میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عظمی کاردار، سعدیا سہیل ، اقلیتی ممبریودستر چوہان ، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن ،ڈاکٹر عالیہ خالد، سوشل ورکرز، مسیحی ملازمین، فیکلٹی ممبران، طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میںاعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہانہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے تمام مذاہب کے لوگوں سے اچھے برتائو کا درس دیا ہے پھر کون ہے جو اقلیتوں سے نفرت کرناسکھاتا ہے؟انہوں نے کہا کہ سب مل کر رہ رہے ہوتے ہیںپھر اچانک سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہب کومنفی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ تقریب پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

مزیدخبریں