لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ مذہبی یا قومی تہواروں کو منانے میں پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ ہم سب کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ کرسمس خوشی، محبت، امن وسلامتی کا پیغام ہے، خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،ہمارا ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک متحد قوم ہونے کی علامت ہے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزلاہور میں جاری تین روزہ کرسمس سپورٹس فیسٹیول سے خطاب میںکیا۔سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت بڑھ گئی ہے اور کرسمس سپورٹس فیسٹیول سے دنیا کو ایک اچھا پیغام جائے گا۔ مسیحی برادری نے اس موقع پر صوبائی وزیر کی طرف سے خوشیوں بھرے پیغام کو سراہا۔یاور عباس بخاری نے پوزیشن لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: یاور بخاری
Dec 24, 2021