لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے فیروز پور روڈ پر واقع پاک عرب ہاؤسنگ سکیم میں کارروائی کر کے مفاد عامہ کی جگہ اور رہن شدہ پلاٹوں پرقائم غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔کارروائی کے دوران آٹھ غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز عبدالرؤف نے کی۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی مکمل سرکوبی تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایل ڈی اے کی کارروائی غیر قانونی تعمیرات مسمار
Dec 24, 2021