لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں۔کمیٹی نے اب تک 109 افسروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتیوں کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے انٹرویوز مکمل لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت ایس ایس پی ایڈمن شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے سی سی پی او لاہورسے منظوری لے گئی، منظوری کے بعد ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا کر کیئر ٹیکر ایس ایچ او لگائے تھے۔